دشمن کا کوئی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہوسکا،ایران کا دعویٰ

آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری ہے اور ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

October 16, 2026 · بام دنیا
دشمن کا کوئی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہوسکا،ایران کا دعویٰ

دشمن کا کوئی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہوسکا،ایران کا دعویٰ

ایران کے فوجی کمانڈر امیر حاتمی نے دعویٰ کیا ہے کہ دشمن کا کوئی جہاز عمانی سمندری حدود اور آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہوسکا، جبکہ ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب اس اہم آبی گزرگاہ کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

امیر حاتمی نے امام علی آفیسرز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری ہے اور ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے اور امریکی زمینی فوج تعینات کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا اور نہ ہی وہاں امریکی فوجی دستے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ امریکا جوہری تخفیفِ اسلحہ کے معاملے پر روس اور چین کے ساتھ بھی بات چیت کررہا ہے۔

ایرانی فوجی قیادت کے دعوے اور امریکی صدر کے بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کی صورت حال پر توجہ مرکوز ہے۔