اس بار ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوگا ، محسن رضائی
ایران کا نیا آپریشنل منصوبہ ان روایتی اصولوں کے مطابق نہیں ہوگا جن سے مخالفین واقف ہیں، ایکس پر بیان
فائل فوٹو
تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس بار ملک کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔
محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران نے ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے جو ان کے بقول ’12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں سے بھی زیادہ تباہ کن‘ ہو سکتی ہے۔
انھوں نے امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے ملنے والی مبینہ دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا نیا آپریشنل منصوبہ ان روایتی اصولوں کے مطابق نہیں ہوگا جن سے مخالفین واقف ہیں۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث حالیہ دنوں میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی صورتحال کا جواب دینے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔
اس سے قبل عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے ابھی تک امریکہ کی تازہ ترین پیشکش کا باضابطہ جواب نہیں دیا تاہم اس پر غور جاری ہے۔