یمنی سرکاری افواج کے فوجی تربیتی کیمپ پر حوثیوں کا حملہ ، 18افراد ہلاک

حوثی تسلیم شدہ یمنی حکومت سے منسلک مراکز اور سعودی قیادت والے اتحاد سے وابستہ افواج کو بارہا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

October 19, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

صنعا: یمن کے صوبہ شبوہ میں یمنی سرکاری افواج کے ایک فوجی تربیتی کیمپ پر حوثیوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

حوثی تسلیم شدہ یمنی حکومت سے منسلک مراکز اور سعودی قیادت والے اتحاد سے وابستہ افواج کو بارہا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اس سے قبل حوثیوں نے ’المعاشیق محل‘ پر پانچ بیلسٹک میزائل داغے تھے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سعودی قیادت والے اتحاد کا آپریشنل مرکز ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یہ محل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومتی ہیڈ کوارٹر ہے۔