یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 700 سے زائد حملے، 200 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہونے کا دعویٰ

حملوں کے نتیجے میں 900 سے زائد فوجی گاڑیوں اور جنگی سازوسامان کو بھی نقصان پہنچا۔

October 21, 2026 · بام دنیا
یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 700 سے زائد حملے، 200 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہونے کا دعویٰ

یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 700 سے زائد حملے، 200 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہونے کا دعویٰ

یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائیوں کے دوران 700 سے زائد حملے کیے گئے، جن میں 200 سے زیادہ حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، اسلحے سے لیس مورچوں اور جنگجوؤں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں 900 سے زائد فوجی گاڑیوں اور جنگی سازوسامان کو بھی نقصان پہنچا۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں جنگی طیاروں، بغیر پائلٹ ڈرونز، میدانی توپ خانے، راکٹ لانچرز اور اسنائپر یونٹس نے حصہ لیا۔ تاہم ہلاکتوں اور نقصانات سے متعلق ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب ترکیہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کردیا ہے۔ اس بل پر ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں بحث متوقع ہے۔

مجوزہ معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان دفاعی صنعت اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔