اسحاق ڈار اور صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے مالدیپ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

October 21, 2026 · بام دنیا
اسحاق ڈار اور صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر مالدیپ اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی مالدیپ کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے مالدیپ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مالدیپ کے تجارتی وفد کی مالدیپ پاکستان بزنس فورم میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان میں اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔