غزہ پر اسرائیلی حملے،5 فلسطینی شہید،متعدد زخمی
ہسپتال میں 3 لاشیں اور 15 زخمیوں کو منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک زخمی بعد میں دم توڑ گیا۔
غزہ پر اسرائیلی حملے،5 فلسطینی شہید،متعدد زخمی
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور مقامی ہسپتال کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہسپتال میں 3 لاشیں اور 15 زخمیوں کو منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک زخمی بعد میں دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق خان یونس میں بھی ایک اور حملہ کیا گیا، جس میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملے کی تصدیق کی ہے۔
یہ حملے اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے ایک روز بعد کیے گئے، جن کے نتائج میں کسی بھی جماعت کو واضح کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1,500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں غزہ کے اندر فلسطینیوں کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 74,500 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں 1,221 افراد ہلاک ہوئے تھے۔