بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں جوشی مٹھ کے قریب ایک گاؤں کے نزدیک حادثے کا شکار ہوا۔

October 31, 2026 · بام دنیا
بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پانچ یاتریوں سمیت تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں جوشی مٹھ کے قریب ایک گاؤں کے نزدیک حادثے کا شکار ہوا۔

اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر نے جمعے کی دوپہر ہندوؤں کے مقدس مقام بدری ناتھ سے پرواز کی تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی ممکنہ وجوہات میں شدید بارش اور حدِ نگاہ میں کمی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2025 میں بھی کیدارناتھ کے قریب یاتریوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں اسی یاترا کے راستے پر پیش آنے والے ایک اور فضائی حادثے میں بھی سات افراد جان سے گئے تھے۔