ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

خطے کی تازہ صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

October 31, 2026 · بام دنیا
ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان امریکی شہر اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترکی اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات، واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات، غزہ کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ سمیت اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، ایران کی صورتحال اور دیگر عالمی معاملات پر بات چیت کی تھی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ ترکی روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔