قشم پر امریکی حملے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 20 سینٹ یعنی 0.21 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 96 ڈالر 66 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

November 3, 2026 · بام دنیا
قشم پر امریکی حملے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

قشم پر امریکی حملے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا

ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی مزید بڑھنے اور تیل کی ترسیل میں طویل رکاوٹوں کے خدشات نے عالمی منڈی کو متاثر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 20 سینٹ یعنی 0.21 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 96 ڈالر 66 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت 3 سینٹ یعنی 0.03 فیصد اضافے کے بعد 104 ڈالر 80 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے ایک روز قبل دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایرانی اور قطری حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت سے امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کی امیدیں پیدا ہوئی تھیں۔

تاہم جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی اطلاعات کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے اور عالمی سطح پر تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات دوبارہ سامنے آگئے ہیں۔