ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرے گا،اسماعیل بقائی
امریکا لالچ اور ایک دھوکے باز فریق کی حمایت کے باعث ایران کے خلاف غیر قانونی اور تباہ کن جنگ میں ملوث ہوا۔
ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرے گا،اسماعیل بقائی
ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کا نتیجہ واشنگٹن کی فتح نہیں بلکہ شکست کی صورت میں نکلے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا لالچ اور ایک دھوکے باز فریق کی حمایت کے باعث ایران کے خلاف غیر قانونی اور تباہ کن جنگ میں ملوث ہوا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق امریکا کا یہ فیصلہ غلط اندازوں اور تزویراتی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ امریکی عوام نے انتخابی نتائج کے ذریعے اپنے حکمرانوں کو واضح پیغام دیا ہے، جسے نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ایرانی ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حکومت حقائق کو نظر انداز کرکے اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھتی ہے تو اسے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران ایسا ملک نہیں جسے دھمکیوں سے مرعوب کیا جاسکے یا فوجی جارحیت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔