امریکی انتخابات سے ایران امریکا دشمنی ختم نہیں ہوگی،مجتبیٰ خامنہ ای
امریکی انتخابات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونے کی امید رکھنا غلط فہمی ہے
امریکی انتخابات سے ایران امریکا دشمنی ختم نہیں ہوگی،مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ امریکا میں انتخابات کے نتائج سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری دشمنی ختم نہیں ہوگی اور امریکا بدستور ایران کا مخالف رہے گا۔
اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونے کی امید رکھنا غلط فہمی ہے۔ ایران پر کسی بھی قسم کے حملے کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی ناقابلِ شکست فوجی طاقت کا تصور بھی ختم ہوچکا ہے اور ایران کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے آبنائے ہرمز کے زمینی اور بحری انتظام پر مکمل کنٹرول برقرار رکھنے اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو مسلسل نشانے پر رکھنے کے اقدامات کو مزاحمتی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیا۔