ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں،قالیباف

امریکا اسرائیل کو اولین ترجیح دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

November 5, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں،قالیباف

ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں،قالیباف

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں اور امریکی قیادت شکست کے باوجود پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

ایرانی اسپیکر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے سوشل میڈیا بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کو اولین ترجیح دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

باقر قالیباف نے جے ڈی وینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طویل بیانات دینے کے بجائے انہیں اپنے صدر کو سمجھانا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ انتخابی نتائج غیر متوقع تھے اور پارٹی کو شدید دھچکا لگا ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق ایران جنگ، اسرائیل سے تعلقات اور مہنگائی بھی انتخابی شکست کی وجوہات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد پارٹی کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی ناکامی کی ذمہ داری صرف ووٹرز کے کم ٹرن آؤٹ پر ڈالنا درست نہیں، بلکہ ٹرمپ کے سابق حامیوں کی ناراضی بھی شکست کی ایک اہم وجہ ہے۔

ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کے بعد پارٹی کے اندر پالیسیوں اور قیادت کے فیصلوں پر نئی بحث شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔