ڈبلن سے روم جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی،فرانس میں ہنگامی لینڈنگ
طیارے میں 151 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ لینڈنگ کے بعد تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا
ڈبلن سے روم جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی،فرانس میں ہنگامی لینڈنگ
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے اٹلی کے شہر روم جانے والی ایئر لنگس کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد فرانس کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں طیارے نے بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔
فرانسیسی حکام کے مطابق طیارے میں 151 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ لینڈنگ کے بعد تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔
یورپی میڈیا کے مطابق اس سے قبل منگل کے روز بھی یورپ کی 10 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جبکہ روم میں صورتحال کے پیش نظر فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو بھی متحرک کرنا پڑا تھا۔