انتخابی نتائج کے بعد ایلون مسک نے ریپبلکن حمایت کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں
ان کی کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 120 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ان کی ذاتی دولت بھی تقریباً 30 ارب ڈالر گھٹ گئی۔
انتخابی نتائج کے بعد ایلون مسک نے ریپبلکن حمایت کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 120 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ان کی ذاتی دولت بھی تقریباً 30 ارب ڈالر گھٹ گئی۔
رپورٹس کے مطابق انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد دونوں کمپنیوں کے شیئرز دباؤ کا شکار ہوئے۔ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 3.3 فیصد جبکہ اسپیس ایکس کے شیئرز میں 3.8 فیصد کمی دیکھی گئی۔
اس کمی کے نتیجے میں دونوں کمپنیوں کی مجموعی مالیت میں 120 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی، جبکہ ایلون مسک کی ذاتی دولت میں بھی اربوں ڈالر کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دوسری جانب انتخابی نتائج کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریپبلکن امیدواروں کی حمایت میں کی گئی اپنی بعض پوسٹس بھی حذف کر دیں۔
انتخابات سے قبل مسک نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے ووٹرز سے اپیل کی تھی کہ وہ انہیں ووٹ دیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ’’ووٹ ریڈ ٹوڈے‘‘ کے پیغام پر مشتمل پوسٹ بھی شیئر کی تھی، جبکہ امیدواروں کی حمایت میں ایک پوسٹ پن بھی کی ہوئی تھی، تاہم ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد یہ پوسٹس ہٹا دی گئیں۔