ایران پر حملے کا فیصلہ امریکا کا تھا،اسرائیلی سفیر کا بیان
اسرائیل نے امریکی کوشش کی حمایت کی کیونکہ اس کے نزدیک یہ ایک درست فیصلہ تھا۔
ایران پر حملے کا فیصلہ امریکا کا تھا،اسرائیلی سفیر کا بیان
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ اسرائیل نے نہیں بلکہ امریکا نے کیا تھا، تاہم اسرائیل نے امریکی اقدام کی حمایت کی تھی۔
اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈینی ڈینون کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ امریکا کی جانب سے کیا گیا، یہ اسرائیل کا فیصلہ نہیں تھا۔ ان کے مطابق اسرائیل نے امریکی کوشش کی حمایت کی کیونکہ اس کے نزدیک یہ ایک درست فیصلہ تھا۔
اسرائیلی سفیر نے امریکی نائب سفیر کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا کہ ایران جنگ کے باعث ریپبلکن جماعت کو وسط مدتی انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈینی ڈینون نے امریکی نائب صدر کے حوالے سے کہا کہ ہر معاملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرانا آسان ہے، لیکن ہر چیز کے لیے اسرائیل کو موردِ الزام قرار دینا درست نہیں۔