ٹرمپ باقی 2 برس کیلیے لنگڑی بطخ بن گئے، نیویارک ٹائمز
مہنگائی، توانائی کی بلند قیمتوں اور عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی عدم اطمینان کی لہر نے ریپبلکنز کی انتخابی مہم کو شدید نقصان پہنچایا ، سیاسی تجزیہ کار
فوٹو امریکی میڈیا
نیو یارک : امریکہ میں وسط مدت کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو ملنے والی شدید ہزیمت اور کانگریس میں ڈیموکریٹس کی برتری کے بعد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔
مؤقر امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” کے مطابق اس انتخابی نتائج کے بعد صدر ٹرمپ ایک نئی اور مشکل حقیقت سے دوچار ہیں اور وہ اپنی صدارت کے باقی ماندہ دو سالوں کے لیے باقی دو برس کیلیے لنگڑی بطخ بن چکے ہیں۔
انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شاندار کامیابی کے نتیجے میں کانگریس پر ان کا کنٹرول مضبوط ہو گیا ہے، جس کے بعد وہ صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو روکنے، ان کی نامزدگیوں کو مسترد کرنے اور ان کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کرنے کی بھرپور طاقت حاصل کر چکے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی، توانائی کی بلند قیمتوں اور عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی عدم اطمینان کی لہر نے ریپبلکنز کی انتخابی مہم کو شدید نقصان پہنچایا۔ صدارتی مدت کے آخری دو سال باقی رہنے کے باوجود، اب ڈونلڈ ٹرمپ کو پالیسی سازی اور قانون سازی کے عمل میں مخالف جماعت کے ساتھ سخت سیاسی محاذ آرائی اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔