برطانوی خاتون نے بلند ترین چیخ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

برینڈا ولیسن نے 9 ستمبر کو ریکارڈ بنانے کی باضابطہ کوشش کی، جس کے دوران انہوں نے روایتی لفظ ’اوییز‘ بلند آواز میں پکارا۔

November 8, 2026 · بام دنیا
برطانوی خاتون نے بلند ترین چیخ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

برطانوی خاتون نے بلند ترین چیخ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ٹاؤن کرائر برینڈا ولیسن نے 105.9 ڈیسی بل کی آواز میں چیخ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ وہ 1987 سے عوامی اعلانات کرنے کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔

برینڈا ولیسن نے 9 ستمبر کو ریکارڈ بنانے کی باضابطہ کوشش کی، جس کے دوران انہوں نے روایتی لفظ ’اوییز‘ بلند آواز میں پکارا۔ ان کی آواز کی شدت 105.9 ڈیسی بل ریکارڈ کی گئی، جس پر انہیں دو عالمی اعزازات سے نوازا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برینڈا ولیسن نے سب سے بلند آواز والی خاتون ٹاؤن کرائر اور خواتین کی کیٹیگری میں کسی فرد کی جانب سے بلند ترین چیخ کے ریکارڈ اپنے نام کیے۔

’اوییز‘ ایک روایتی لفظ ہے جسے ٹاؤن کرائرز عوامی اعلانات سے پہلے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ’سنیے‘ یا ’توجہ فرمائیے‘ ہے اور اس کی جڑیں اینگلو نارمن یا قدیم فرانسیسی زبان میں ملتی ہیں۔

برینڈا ولیسن کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ ان کی آواز اپنی پوری ممکنہ بلندی تک نہیں پہنچ سکی تھی۔

واضح رہے کہ انہوں نے 1987 میں پیٹربورو کی ٹاؤن کرائر کی حیثیت سے کام شروع کیا تھا اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔