مدینہ سے لاہورآنے والی پرواز کے مسافر کودل کادورہ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

طبی ایمرجنسی پیش آئی، پائلٹ نے فوری لینڈنگ کی، مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا

November 16, 2026 · قومی
پی آئی آر کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کا منظر

پی آئی آر کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کا منظر

مدینہ سے لاہور کی طرف آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کے دوران ایک 75 سالہ مسافر کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے طیارے کا رخ موڑ کر اسے کراچی کے جناح بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع اور دستیاب اطلاعات کے مطابق، جیسے ہی طیارے میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی، عملے نے فوری طور پر ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم مسافر کی حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، ہنگامی طبی کارروائی اور مسافر کی منتقلی کے بعد پی آئی اے کی یہ پرواز بقیہ مسافروں کو لے کر اپنی منزل لاہور کے لیے روانہ ہو گئی۔