مصنوعی ذہانت کے غیر محفوظ استعمال پر اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ درج

ٹیکنالوجی کو قابو کرنے میں ناکامی، حفاظتی انتظامات نظر انداز کرنے کا الزام، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

November 17, 2026 · بام دنیا
مصنوعی ذہانت کے غیر محفوظ استعمال پر اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ درج

مصنوعی ذہانت کے غیر محفوظ استعمال پر اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ درج

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج کروا لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس اور دستیاب دستاویزات کے مطابق یہ قانونی کارروائی ٹیکنالوجی کے غیر ذمہ دارانہ استعمال اور حفاظتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوپن اے آئی انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ناکافی حفاظتی اقدامات کے ساتھ جدید اے آئی ماڈلز تیار کیے، جس سے عوام کو مبینہ طور پر گمراہ کیا گیا اور انہیں شدید خطرات سے دوچار کیا گیا۔

دوسری جانب اوپن اے آئی کے ترجمان نے کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل کے دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پورے معاملے میں صرف اوپن اے آئی کو نشانہ بنانا قطعی طور پر درست نہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی میکانکی لحاظ سے غلط سرگرمیوں کو گہرائی سے سمجھنے اور انہیں فوری طور پر درست کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔