بلاول بھٹو کے بیان پر شوکت بسرا کے پیپلز پارٹی سے 3 اہم سوالات
اگر موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کے بغیر قائم ہوئی ہے تو پیپلز پارٹی اب تک اس حکومت کا حصہ کیوں ہے؟ پی ٹی آئی رہنما
فائل فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت بسرا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی سے تین اہم سوالات کے جوابات مانگ لیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شوکت بسرا نے سوال کیا کہ اگر موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کے بغیر قائم ہوئی ہے تو پیپلز پارٹی اب تک اس حکومت کا حصہ کیوں ہے؟ کیا پیپلز پارٹی فوری طور پر حکومت سے استعفیٰ دے گی؟
بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی سے تین سیدھے سوالات:
1۔ اگر موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کے بغیر قائم ہوئی تو پیپلز پارٹی اب تک اس حکومت کا حصہ کیوں ہے؟ کیا فوری استعفیٰ دے گی؟
2۔ کیا پیپلز پارٹی عمران خان کی رہائی کا دوٹوک مطالبہ کرے گی؟
3۔ کیا بلاول بھٹو زرداری نئے…
— Shaukat Basra (@sh_basra) November 17, 2026
شوکت بسرا نے دوسرا سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا دوٹوک مطالبہ کرے گی؟ جبکہ تیسرا سوال کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری نئے اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کریں گے؟
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اقتدار میں حصہ داری بھی چاہتے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کی باتیں بھی کر رہے ہیں، اب انہیں فیصلہ کن مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔
شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھٹو کے بیان میں سچائی اور اصولی بنیاد ہے تو اسے عملی اقدامات سے ثابت کریں، قوم کو وضاحت نہیں بلکہ واضح فیصلہ چاہیے۔