پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

پٹرول کی قیمت 3 روپے کمی کے بعد 325 روپے فی لٹر ہوگئی

November 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت 3 روپے کمی کے بعد 325 روپے فی لٹر ہوگئی۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 358 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔

پٹرولیم ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 18 نومبر تک کے لیے ہوگا۔