امریکا کی ایران کے جزیرے قشم پر پھر بمباری ، فضائی دفاعی نظام نشانہ

حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں

November 17, 2026 · بام دنیا
فوٹو ایرانی میڈیا

فوٹو ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے جزیرہ قشم میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، جزیرہ قشم آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے، جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق جزیرہ قشم پر امریکہ کی جانب سے کم از کم چھ حملے کیے گئے۔ ایرانی ذرائع نے ان حملوں کو امریکی فوجی کارروائی قرار دیا ہے، تاہم حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے جزیرہ قشم کے علاقے میں ایک امریکی ایم کیو ون جاسوس ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

ایرانی بیان کے مطابق ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ جزیرہ قشم ایران کے صوبے ہرمزگان میں واقع ہے اور آبنائے ہرمز کے قریب ہونے کے باعث اس کی تزویراتی اور دفاعی اہمیت انتہائی زیادہ ہے۔