سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانہ

عدالتی فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ماجد علی ماکو کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا

November 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وکیل کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل 10 میں انتخابی دھاندلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوا، ماجد علی ماکو بلدیاتی انتخابات میں یو سی 10 کے ریٹرننگ افسر تعینات تھے۔

الیکشن کمیشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف براہ راست فوجداری شکایت درج کرائی تھی۔