وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر ضلع میں صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کا عزم

شیخوپورہ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال، عوام کی فلاح اولین ترجیح ہے

November 20, 2026 · قومی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر ضلع میں صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر ضلع میں صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کا عزم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی، جس میں ضلع شیخوپورہ کے عوامی مسائل، ضروریات اور درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی نے شیخوپورہ میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں پر عوام کے پرجوش ردعمل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا اور شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے شروع کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال اور کینسر سینٹر قائم کرنا چاہتے ہیں، جبکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں کی تکمیل سے شہروں کی شکل و صورت بدل گئی ہے اور عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عزم ظاہر کیا کہ فلاحی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔