امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
اہم پیش رفت، فیصلے میں جلدبازی سے گریز کا اعلان، تحمل سے کام لینے کا فیصلہ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کا چین سے وطن واپسی کے موقع پر ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ایران کے معاملے میں فیصلے پر جلد بازی نہیں کریں گے اور تحمل سے کام لیں گے۔
امریکی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھا جائے گا کہ ایران کے معاملے میں کیا پیش رفت ہوتی ہے۔ دریں اثنا، امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ سے روکنے کی قرارداد بھی مسترد کی جا چکی ہے۔
ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اپنا ذہن کسی بھی لمحے تبدیل بھی کر سکتے ہیں اور اگر وہ کسی قسم کی کارروائی کا ارادہ رکھتے بھی ہوں تو وہ اس کا اظہار پہلے سے نہیں کریں گے۔