یٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی ،ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا
پٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر ،ڈیزل 357 روپے فی لیٹر ہوگیا
November 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کردی گئی ہے،جس کے بعد نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح ڈیزل 2 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد357 روپے فی لیٹر مقرر ہوگیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 21 نومبر تک ہوں گی جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔