چاغی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق

افسوسناک واقعہ، پکنک پر جانے والے نشانہ بنے، تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

November 21, 2026 · قومی
چاغی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق

چاغی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران موٹر سائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پکنک کے لیے جا رہے تھے۔ راستے میں ان کی موٹر سائیکل نا معلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کا دھماکہ انتہائی شدید تھا۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت الطاف نوتیزئی، سہیل بنگلزئی اور عرفان بنگلزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار بھی تھے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔