فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف مسلسل چھٹے ہفتے بھی مظاہرے جاری

سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، 70 ہزار اہلکار تعینات، سخت سکیورٹی نافذ۔

November 22, 2026 · بام دنیا
فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف مسلسل چھٹے ہفتے بھی مظاہرے جاری

فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف مسلسل چھٹے ہفتے بھی مظاہرے جاری

فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مسلسل چھٹے ہفتے بھی جاری رہا، جس کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت پیرس میں مظاہرین نے زیادہ اجرت، سستی رہائش اور منصفانہ ٹیکس نظام کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر کے ریلوے اسٹیشنوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے۔ مارسے سمیت دیگر اہم شہروں میں بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس سے نمٹنے کے لیے حکام کی جانب سے 70 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

دستاویزات اور ذرائع کے مطابق فرانس میں جاری اس احتجاجی تحریک کے دوران 17 اکتوبر سے 16 نومبر تک مجموعی طور پر 7184 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا، جن میں سے 3053 افراد کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب سینیٹ میں دائیں بازو کی اکثریت نے سرکاری ملازمتوں میں کمی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔