ایران،امریکہ معاہدہ عالمی معیشت کیلئے اہم،سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، ترک وزیرخارجہ

ایران اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے کی صورت میں اس کے مثبت اثرات آبنائے ہرمز سے آگے تک محسوس کیے جائیں گے

November 22, 2026 · بام دنیا
ایران،امریکہ معاہدہ عالمی معیشت کیلئے اہم،سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، ترک وزیرخارجہ

ایران،امریکہ معاہدہ عالمی معیشت کیلئے اہم،سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، ترک وزیرخارجہ

ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے اثرات صرف آبنائے ہرمز کھولنے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے عالمی معیشت کو بھی سہولت ملے گی۔

ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی معاہدے کی صورت میں اس کے مثبت اثرات آبنائے ہرمز سے آگے تک محسوس کیے جائیں گے اور یہ عالمی معیشت کیلئے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

یمن میں سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد اور حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی اولین ترجیح سعودی عرب کا دفاع ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ترکی نے تاحال یمن میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ترکی، سعودی عرب اور پاکستان مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ ہیں۔