اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے کمی سے 117 روپے 60 پیسے پر آگیا

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے دیگر کرنسی کی قدرمیں اتار چڑھاو دیکھا گیا جس سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 117 روپے 60پیسے کا ہوگیا ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کمی سے 115 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 40 پیسے مہنگا ہوکر 139 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگا ہوکر159 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔دعسری جانب سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 31 روپے 45 پیسے اور اماراتی درہم 32 روپے 20 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.