فوادحسن فوادکی زبان کھلتےہی شریف خاندان کی کارکردگی سامنےآجائیگی،علیم خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا کہ شہبازشریف کااعمال نامہ صاف پانی،سستے تندورں جیسی ناکامیوں سے بھراہے،فوادحسن فوادکی زبان کھلنے کی دیرہے مزیدکارکردگی قوم کے سامنے آئیگی۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی تقریر میں ہم یہ کریں گےاوروہ ہوناچاہیےکےعلاوہ کچھ نہیں ہے،شہبازشریف حکومت ڈھنگ سے نہ چلاسکے،منشورہی مناسب پیش کردیتے،
علیم خان نے کہاکہ عوام نمائشی منشور،کارکردگی کاحساب اورلوٹ مارکاجواب مانگ رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماکا کہناتھاکہ جذباتی تقریر،کھوکھلے نعرے کی انتخابی مہم شریفوں کوانجام سے نہیں بچاسکتی ہے،شہبازشریف کی10سال کی کارکردگی جی پی اوچوک کے گڑھے میں دفن ہوگئی ہے،پنجاب کے وسائل اورادارے تباہ کرنےکے بعدقوم آپ سے لیکچرنہیں سنناچاہتی ہے۔