جاپان میں انگور کا گچھا 12لاکھ پاکستانی روپےمیں نیلام

 

انگور کھٹے ہیں کا محاورہ تو آپ نے سن ہی رکھا ہوگا لیکن جاپان میں انگور کھٹے نہیں بلکہ انتہائی مہنگے ہیں۔جی ہاں جاپان میں سرخ انگوروں کے ایک گچھے کو 1.1ملین یوان (تقریباً 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام کردیا گیا ہے۔

جاپان کے شہر کانازاوا کی فروٹ مارکیٹ میں لائے جانے والے فصل کے پہلے سرخ انگوروں کے گچھے کی نیلامی میں کافی لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا تاہم جاپان کی ایک سپر مارکیٹ نے سب سے زیادہ بولی دے کر یہ انگور خرید لیے۔واضح رہے کہ جاپان میں پھلوں کی پہلی فصل کو نیلام کرنے کا رجحان ہے۔

تبصرے بند ہیں.