پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز جیت لی

0

 

لندن : پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کو ہرا کر فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار انگنز کھیلی اورانگلینڈ کو 189 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن جواب میں انگلش ٹیم پاکستانی بالنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور اپنی سرزمین پرصرف 144 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے میجر حسنین نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے۔ پاکستانی بالرز کے آگے انگلینڈ کے بلے باز نہ ٹھہر سکے۔پاکستانی فاسٹ بولر اعجاز نے انگلش ٹیم کے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 180 رنز بنائے تھے اور ان کے صرف 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔