نواز شریف کیخلاف 2 ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔
اطلاع کے مطابق نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی منتقلی کا کیس زیر سماعت ہے۔ تاہم اسی وجہ سے احتساب عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرجج محمد بشیر نے معاملہ ہائی کورٹ میں ہونے کی وجہ سےکسی کارروائی کے بغیر سما عت 7اگست تک ملتوی کیا تھا۔