آئی سی سی نے ٹی 10لیگ کی منظوری دے دی

 

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکرکٹ کے نئے فارمیٹ ٹی10لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ۔ٹی20 فارمیٹ کی شاندار کامیابی کے بعد گزشتہ سال پہلی مرتبہ ٹی10 فارمیٹ متعارف کرایا گیاتھا ، جس کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا مگر گزشتہ ایڈیشن کی آئی سی سی نے منظوری نہیں دی تھی۔

 

تاہم 23 نومبر 2018 سے شارجہ میں شروع ہونے والی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی آئی سی سی نے منظوری دے دی ہے۔گزشتہ ایڈیشن کے برعکس اس بار 2 نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس مرتبہ کرکٹ لیگ کا دورانیہ 10 دن ہوجائے گا۔