ایشین گیمز: ہاکی میں پاکستان اب تک ناقابل شکست

0

 

جکارتہ: انڈونیشیا میں جاری 18ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے آخری پول میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر ایونٹ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کر لی ، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے مبشر علی اور محمد عتیق نے دو، دو جبکہ علی شان نے ایک گول کیا۔اب تک کھیلے گئے تمام میچز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ہے، قومی ٹیم نے 5 پول میچز میں مخالف ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر 45 گول کیے جبکہ قومی ٹیم کے خلاف صرف ایک گول اسکور ہوا۔

پاکستان نے اپنے پہلے دو میچوں میں تھائی لینڈ اور عمان کو دس، دس گول سے شکست دی تھی، ایونٹ کے تیسرے میچ میں قازقستان کو 0-16 سے اور چوتھے پول میچ میں ملائیشیا کو 1-4 سے ہرایا تھا۔قومی ٹیم پول بی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پول اے میں بھارت بھی 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔