پاکستان کا ننھا مصور سوشل میڈیا پرچھا گیا

 

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر مقبول پاکستان کے اس ننھے فنکار کی اسکیچنگ میں مہارت آپ کوحیران کر دے گی۔ سوشل میدیا پر مقبول اس ننھے مصور میں ایک بہترین آرٹسٹ ہونے کے تمام گُر موجود ہیں جو اپنے سامنے کھڑے شخص کا ایسا بہترین اسکیچ بناتا ہے کہ لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ننھے اسٹریٹ آرٹسٹ نے جب باتیں بنانا شروع کیں تو گاہک اس کی دلچسپ باتوں سے لطف اندوز ہونے لگے ۔ننھے اسٹریٹ آرٹسٹ نے جب اسکیچنگ شروع کیں تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایسا شاندار اسکیچ بنا ڈالا کہ ارد گرد کھڑے لوگ اس کی مہارت پر دنگ رہ گئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب مقبول ہوئی۔