منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئےبنی جےآئی ٹی کوقابل تحسین نہیں سمجھتے،لطیف کھوسہ

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی کو پیپلز پارٹی قابل تحسین نہیں سمجھتی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف صفر حد برداشت ہونی چاہئے ۔اس کیس میں 15ملزمان ہیں جن میں آصف زرداری اور فریال تالپور ملزم نہیں ،

یہ جے آئی ٹی آصف زرداری کے خلاف نہیں ہے جن لوگوں کا پیسہ ہے وہ تسلیم کررہے ہیں کہ یہ ان کا پیسہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھاشاڈیم ہمارے دور میں شروع ہوا تھا اور ہم نے ا س کے لئے پیسہ مختص کیا اور زمین حاصل کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ اس پر کام ہوتا رہاہے اور یہ چیزیں ایک دن میں نہیں بن جاتیں ۔