وزیراعظم عمران خان کاوفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عمر ایوب، علی زیدی، میاں محمد سومرو اور مراد سعید کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہناہےکہ عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور میاں محمد سومرو کو نجکاری کا قملدان دیا جائے گا جب کہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 23 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 17 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ شہریار آفریدی کو حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔