پاک فضائیہ کے مجاہد انور خان سربراہ کا رائل عمان فضائیہ کا دورہ

مسقط:پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عمان کے دورے کے دوران آج مسقط میں رائل عمان فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
ایئرچیف کی ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل عمان فضائیہ کے کمانڈر ایئر وائس مارشل متار علی متار العبیدنی نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا استقبال کیا، اس موقع پر رائل عمان فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کمانڈ ر رائل عمان فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی، دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، رائل عمان فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں دونوں عظیم ممالک اور اس کی فضائی افواج کے مابین برادرانہ تعلقات پر فخرہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.