افغانستان میں خودکش حملہ، 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع مہمند درہ میں خودکش حملے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے مظاہرین کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےجنہیں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔صوبائی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خود کش حملے میں 32 افراد ہلاک اور 128 زخمی ہوئے ہیں جب کہ صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ کا دعویٰ ہے کہ دھماکے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.