آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

0

 

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر اور دوسرا 16 سے 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے،

 

جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھ لیون، مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے والے 5 کھلاڑیوں کو 15 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جن میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔