کرپشن ریفرنس میں ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کے گرفتاری وارنٹ جاری

کراچی : احتساب عدالت کراچی نےکے پی ٹی میں پونے3 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں بابر غوری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں پونے تین ارب روپے کرپشن کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی،

اس موقع پر نیب کے جانب سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، بعد ازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت آئندہ سماعت پر پولیس سے مفرور ملزمان کی پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔