اقوام متحدہ میں مقرر امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے استعفیٰ دےدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر مقرر ہونے والی نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں جس کی استعفیٰ ٹرمپ نے منظوربھی کرلی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی مختلف ممالک کے حوالے سے اپنے سخت مؤقف کی وجہ سے مشہور تھیں۔
رپورٹس کے مطابق نکی ہیلی کا اچانک مستعفی ہونا ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بھی حیران کن ہے، وائٹ ہاؤس نے تاحال نکی ہیلی کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم نکی ہیلی کچھ دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں ملاقات کریں گی۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ بھی کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج نکی ہیلی کے حوالے سے اہم اعلان کرنے والے ہیں۔

نکی ہیلی کے مستعفی ہونے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔