خدشہ ہےفاروق ستارآئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کاحصہ نہ ہوں،کنورنویدجمیل

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
جامعہ کراچی میں دعوت حلیم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار کے بیان تنظیم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف تنظیم ایکشن لینے جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کے ساتھ چلنے والوں کاایم کیو ایم سے چلے جانا ہی بہترہے،متحدہ رہنما نے مزید کہا کہ نئی ایم کیو ایم بکھر نہیں نکھر رہی ہے۔