دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری

امریکی میگزین فوربز نے2018میں سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی جس کے مطابق امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر سب پر بازی لے گئے ہیں جبکہ ایک سو افراد کی اس فہرست میں جارج کلونی ، کیلی جینر،جے کے رولنگ،برونو مارس، ایڈشیرن ، میسی ، کرسٹیانورونالڈو،ڈریک ، ڈیوین جانسن اور راجر فیڈرر بھی شامل ہیں۔
41سالہ سابق امریکی باکسر مے ویدر 285ملین ڈالر کما کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ معروف اداکار جارج کلونی 239ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہے۔معروف امریکی ماڈل اور کاسمیٹک کمپنی کی مالک کیلی جینز اس فہرست میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں جن کی اس سال کی کمائی166.5ملین ڈالر رہی جبکہ جیو ڈی شینڈلن 147ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اورمعروف اداکار و سابق ریسلر ڈیوین جانسن124ملین ڈالرکے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
ان سو افراد کی فہرست میں چھٹے ، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بالترتیب میوزیشنU2(118ملین ڈالر)،کولڈپلے (115.5ملین ڈالر) اورارجینٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی(111ملین ڈالر)براجمان ہیں جبکہ نویں اور دسویں پربرطانوی سنگر ایڈ شیرن( 110ملین ڈالر)اورمعروف پر تگالی فٹ بال اسٹارکرسٹیانو رونالڈو(108ملین ڈالر)ہیں۔فوربز کے مطابق نوجوانوں میں بیحد مقبول برونو مارس100ملین ڈالر کے ساتھ گیارہویں نمبر پر ہیں جبکہ فٹبالر نیمار90ملین ڈالر کے ساتھ تیرہویں نمبر پر ہیں۔
معروف سنگر کیٹی پیری 83ملین ڈالر کے ساتھ 19ویں نمبر پر ہیں۔اداکار رابرٹ داؤنی جونیئر81ملین ڈالر کے ساتھ 20ویں نمبر پر ہیں۔ٹیلر سوئفٹ 80ملین ڈالر کے ساتھ21ویں نمبر پر ہیں۔راجر فیڈرر77.2ملین ڈالر کے ساتھ 23ویں نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ کرس ہیمسورتھ ، کم کارڈیشیئن ویسٹ،بیونسے،کینڈرک لامار،کیون ہارٹ،جے کے رولنگ،پنک،لیوئس ہملٹن ، لیڈی گاگا،ڈریک ، جنیفر لوپیز،ایلٹن جان،جیکی چین،چین اسموکر،اسٹیو ہاروے،سائمن کوویل اورٹائیگر ووڈزلسٹ میں شامل ہیں۔
بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار40.5ملین ڈالر کے ساتھ فہرست میں76ویں نمبر پر ہیں جبکہ دبنگ سلمان خان37.7ملین ڈالرکمائی کے بعد 82ویں نمبر پر موجود ہیں۔