بھارت نے مشرقی لداخ کے فنگرایریا سے دستبردار ہونے کی چینی تجویزکو مسترد کردیا ہے۔فائل فوٹو
بھارت نے مشرقی لداخ کے فنگرایریا سے دستبردار ہونے کی چینی تجویزکو مسترد کردیا ہے۔فائل فوٹو

طالبان کیساتھ پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات ہونے چاہئیں۔بھارت آرمی چیف

نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ پیشگی شرائط کے بغیرامن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بپن راوت نے نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ ریسینا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان سے مذاکرات سے متعلق اظہار خیال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک ہونے چاہئیں جب تک وہ کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھتے اورافغانستان میں امن اور استحکام قائم کرنے کے خواہاں ہوں۔
بھارتی آرمی چیف نے یہ اعتراف کیا کہ افغانستان میں قیام امن بھارت، پاکستان اور پورے خطے کے حق میں ہے‘
نہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ پیشگی شرائط رکھتے ہیں تواس سے فرضی فتح کا احساس ہوتا ہے کہ شرط رکھنے والا خود کو طاقت ور سمجھتا ہے اور اسی حیثیت سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونا چاہتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا کہ پاکستان نے افغانستان کو بیک یارڈ کی طرح استعمال کیا اور اب افغان تنازع کے ایسے حل کے لیے کوشش کررہا ہے جو اس کے لیے مناسب ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے افغانستان کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ 17 سال کے طویل عرصے سے جاری جنگ کا پُرامن حل نکالا جاسکے۔
تاہم گزشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور طالبان کے مابین مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ ہوگیا۔