تیسرا ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم نے لنچ کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 108رنز بنا لیے ہیں۔
تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی۔
دوسری جانب میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.