لاہور ائیرپورٹ پرخاتون کا ہنگامہ۔فرش پر لیٹ گئیں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے آمد لائونج میں ایک خاتون مسافر نے ہنگامہ برپا کردیا۔

ذرائع کے مطابق ترکی ایئرلائن سے آنے والی پرواز کی خاتون مسافر ہیرا شکور نے اپنا سامان بیلٹ سے اتارتے ہوئے اچانک شور مچانا شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بیلٹ سے سامان اتارنے پر خاتون زور زور سے شور مچاتی رہیں تاہم خاتون مسافر کا سامان جب ٹرالی پر رکھ  دیا گیا تو وہ فرش پر لیٹ گئیں اورایک مسافر کے پاؤں پکڑ لیے۔

ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے پر ایک عجیب سی صورتحال پیدا ہپوگئی تھی تاہم لاہور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور دیگر مسافروں نے  بڑی مشکل سے خاتون مسافر کو زمین سے اٹھایا۔

لاہور ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترک ائیر لائن سے آںے والی مسافر ہیرا شکوراپنے ہوش و حواس میں نہیں تھیں۔ خاتون اکیلی ترکی سے لاہور پہنچیں تھیں۔

لاہور اے ایس ایف نے بڑی مشکل سے خاتون کو ان کے ورثا کے حوالے کیا۔

تبصرے بند ہیں.