ملتان میں میوزیکل کنسرٹ کےدوران بھگدڑ،متعددزیرحراست

ملتان میں میوزیکل کنسرٹ کےدوران شائقین اورسیکیورٹی گارڈزمیں جھگڑے کے بعد فائرنگ ہونے پر بھگڈرمچ گئی اورشائقین میوزیکل شو چھوڑکرجانیں بچانے کیلئے بھاگ نکلے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے علاقے پراناشجاع آبادروڈپرواقعہ ہاؤسنگ کالونی کے گراؤنڈ میں رات گئے میوزیکل کنسرٹ ہورہاتھا کہ کسی بات پر شائقین اورسیکیورٹی گارڈ میں جھگڑا ہوگیا اور سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے میوزیکل کنسرٹ میں خوف وہراس پھیل گیا اور شائقین جانیں بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئےجس کے سبب میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑبھی مچ گئی۔

جھگڑےاوربعدازاں ہونے والی فائرنگ کے سبب سیکیورٹی گارڈسمیت متعددنوجوان زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے

پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گرائونڈ کا گھیرائو کر لیا اور کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

پولیس نے مزید نفری طلب کرکے جھگڑ ے کی تفتیش شروع کردی اور گرائونڈ خالی کرکے اسے سیل کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.